تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

’کراٹے کڈ‘ کے کم سن اداکار کو سال گرہ پر تلوار کا تحفہ

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہالی وڈ کی فلم Karate Kid کے کمسن ادکارJaden Smith کو ان کی12ویں سالگرہ پر تلوار کا تحفہ دیا گیاہے۔Jaden کو یہ تحفہ ان کے کراٹے منیجرکی جانب سے دیا گیا۔ Jaden کا کہنا ہے کہ یہ دوسری تلوار ہے جو انہیں تحفہ میں ملی ہے۔ اس سے پہلے ان کی والدہ نے ان کی آٹھویں یا نویں سالگرہ کے موقع پر انہیں تلوار تحفہ میں دی تھی۔12سالہ Jaden Smith کراٹے ماسٹر ہیں اور انہوں نے ہالی وڈ فلم ”کراٹے کڈ“ میں اپنی اداکاری سے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے۔واضح رہے کہ اس فلم میں ان کے ساتھ ایکشن اسٹار جیکی چن بھی جلوہ گر ہوئے ہیں جنہوں نے ان کے استاد کا کردار ادا کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.