تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پھلوں کا جوس پینے کے فوراً بعد دانت صاف کریں،ماہرین کا انتباہ

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…طبی ماہرین نے پھلوں کا جوس استعمال کرنے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ جوس پینے کے بعد فوری طور پر دانت صاف کر لیے جائیں تو دانتوں کی بیماریوں کے امکانات 65 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں، ورنہ دانتوں اور مسوڑوں کی خرابی کا عمل تین گنا بڑھ سکتا ہے جس سے عارضہ قلب بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف روچسیٹر میڈیکل سنٹر کے ماہرین نے کہا ہے کہ پھلوں کے جوس خاص طور پر مالٹے کے جوس میں ”ہائیڈوجن پر آکسائیڈ“ کی چھ فی صد شرح دانتوں کی پالش کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ماہرین نے مزید کہا ہے کہ جوس کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے ورنہ اس میں کیمیکل تبدیلیاں مضر صحت اثرات کی حامل ہو سکتی ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ جوس پینے کے 20 منٹ کے اندر دانتوں کی پالش پر اثر ہونا شروع ہو جاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.