5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت، سرحدی اضلاع میں پاکستانی سم کارڈز پر پابندی عائد
جنگ نیوز -
بارمر…فارن ڈیسک… بھارت نے سرحدی اضلاع میں پاکستانی سم کارڈ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔بھارتی خبر رساں ادارے’پی ٹی آئی‘کے مطابق بھارتی اعتراض کے باوجود پاکستان راجستھان کے ضلع بارمر کی 270کلومیٹر طویل سرحد کے ساتھ نئے موبائل فون ٹاور کی تنصیب کر رہا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے اس ضلع میں پاکستانی موبائل سم کارڈز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔پاکستانی موبائل فون نیٹ ورک کی بھارتی سرحد کے اندر30 سے 40کلومیٹر تک رسائی ہے۔ پابندی کا فیصلہ بھارت کی انٹرنل سیکورٹی کمیٹی نے کیا۔