5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کے ایس ای: پرانے فنانسنگ نظام کی بحالی سے کاروباری حجم بڑھ سکتا ہے
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آئندہ ماہ سے فنانسنگ کا پرانا نظام بحال ہونے سے کاروباری حجم کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سینئر ممبران نعیم رفیع، صدیق دلال اور فیصل رجب علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسٹاک ایکس چینجز نے فنانسنگ کے نظام کی جو تجویز ایس ای سی پی کو دی ہے اس کے متعارف کرانے سے مارکیٹ میں کاروباری حجم بڑھ سکتا ہے۔ممبران کا کہنا تھا کہ اس وقت مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے پاس قرض کے ذریعے حصص کی خریداری کے لیے کو ئی سہولت میسر نہیں ہے اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ نے کاروباری حجم کو کم کردیا ہے، لیکن فنانسنگ کے پرانے نظام کی بحالی سے کیپٹل گینز ٹیکس کے اثرات کسی حد تک زائل ہوسکتے ہیں۔کے ایس ای ممبران نے ایس ای سی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلدمارکیٹ میں فنانسنگ کی نئی پروڈکٹس کی دستیابی کو یقینی بنائے۔