5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اے آر رحما ن کا ’واکا واکا‘ جیسی شہرت حاصل کرنے کا خواب ادھورا
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . دولت مشترکہ کے کھیلوں کے لیے آ سکر ایوار ڈ یافتہ مو سیقاراے آر رحما ن کا تیا ر کر دہ گا نا عوام اور انتظامیہ کی توقعات پر پور ا نہ اترسکا ااو ر آرگنائز نگ کمیٹی کے ارکا ن نے گا نے کی دوبا رہ کمپو زیشن کی فر ما ئش کر دی ہے ۔ جیو ،اٹھو ،بڑھو جیتو کے بو لو ں پر مشتمل یہ گا نا نہ صر ف اے آر رحما ن نے کمپوز کیا ہے بلکہ گایا بھی خو دہی ہے لیکن اسے عوام میں وہ پذیر ائی حا صل نہیں ہو رہی جس کی امیدکی جا رہی تھی۔ دولت مشترکہ کے کھیلوں کی انتظا میہ کو بھی یہ گانا پسند نہیں آ یا اور ان کا کہنا ہے کہ گا نے کے بو ل ہندو ستانی ثقافت کی عکاسی نہیں کر تے جبکہ مو سیقی کھیل کے جو ش کے لحاظ سے بہت ہلکی ہے ۔واضح رہے کہ اس گانے کے تیا ری کے لیے اے آر رحما ن کو پا نچ کر و ڑ روپوں کی بھار ی رقم کی ادائیگی کی گئی تھی اور اب ایک گانے کی تیار ی کے لیے اتنے زیا دہ معاوضے کو بھی تنقید کا نشا نہ بنا یا جار ہاہے ۔ لگتا یو ں ہے کہ اس گا نے کے ذریعے اے آر رحمان کا شکیر ا کے گا نے واکا واکا کی شہر ت کو پیچھے چھو ڑنے کا خواب ادھورا ہی رہ جائے گا۔