تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

قومی اسمبلی :ن لیگ اورایم کیوایم کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون اور متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا،،اپوزیشن لیڈرچودھری نثارنے کہاہے کہ انہوں نے آرمی چیف کی دعوت پران سے ملاقات کی لیکن یہ غیر سیاسی تھی ۔ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے چودھری نثارکاکہناتھاکہ مارشل لا کی حمایت میں الطاف حسین کے بیان کافوری نوٹس لیاجائے، نظام بدلنا ہے تو اس کا طریقہ ، یہ ایوان ہے۔ چودھری نثار نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کو بلوائیں اور تمام سیاسی قیادت مل کر سیلاب متاثرین کے لئے مدد مانگے، ان کی تقریرکے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان نے ایم کیو ایم کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ پیپلزپارٹی کے بعض ارکان نے تالیاں بجا کران کی تقریرکوسراہا،، بعدمیں ڈاکٹر فاروق ستارنے اپنے خطاب میں کہاکہ چودھری نثار نے متاثرین سیلاب کے زخموں پر نمک چھڑکا، غریب اور متوسط طبقے کی جانب سے انقلاب کی نوید سنائی دے رہی ہے،جنوبی پنجاب اور سیلاب متاثرین کو تخت لاہور سے جلد ہمیشہ کے لئے نجات دلائی جائے گی۔اسمبلی اجلاس سے پہلے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اجلاس آج اور کل جاری رہے گا، جس میں صرف سیلاب صورت حال پر بحث ہوگی، بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومت کی طرف سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بحث کی پیش کردہ تحریک کی متفقہ منظوری دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.