تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یہ وقت پاکستانی کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کا ہے، کپیل دیو

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے غلطی ہوئی ہے، لیکن ان پر پابندی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،،،،سوچ بدلنے کی ضرورت ہے،سب کو ملکر پاکستانی کرکٹ کو ایک بار پھر ٹاپ پر لانا ہوگا۔میچ فکسنگ کے نئے اسکینڈل کے بعد جہاں دنیا کے کئی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تو وہیں پڑوسی ملک بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر کیپل دیو نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہمدری کا اظہار کیا ہے، کیپل دیو کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے خلاف جتنی چاہے تنقید کریں کرسکتے ہیں ،لیکن یہ وقت ان کا ساتھ دینے کا ہے۔سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایسے قوانین بنانے کی ضرورت ہے جس سے کرکٹ کا کھیل میچ فکسنگ سے پاک ہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.