تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

وافر پانی کے باوجود کئی کئی گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

جنگ نیوز -
لاہور . . . ملک میں وافر پانی کے باوجود بجلی کی کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے اور شارٹ فال کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار14277اور ڈیمانڈ16339 میگاواٹ ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی مجموعی پیداوارمیں ہائیڈل پیداوار6537 میگاواٹ،تھرمل2119 ،آئی پی پیز5559 اور رینٹیل پیداوار62 میگاو اٹ ہے ۔ لاہور شہرمیں لوڈشیڈنگ کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، ہر گھنٹے بعد بجلی چلی جاتی ہے جبکہ ٹرپننگ کے باعث لوگوں کی قیمتی اشیا جل گئی ہیں ۔ گرڈ اسٹیشنز اوور لوڈڈ ہونے سے لوڈشیڈنگ کے جاری کردہ شیڈول پر عمل نہیں ہو رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.