5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک:نئی پروڈکٹ آنے میں مزید ایک سے ڈیڑھ ماہ درکار
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سرمائے کی دستیابی کی نئی پروڈکٹ آنے میں مزید ایک سے ڈیرھ ماہ لگ سکتا ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے حکام کے مطابق کراچی اسٹاک ایکس چینج کا بورڈ اگر متفقہ طور پر اس پروڈکٹ کو منظور کر بھی لیتا ہے تو اس کی منظوری میں حائل قانونی رکاوٹوں کے باعث اس میں ایک سے ڈیرھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ کے ایس ای بورڈ کی متفقہ طور پر اس پروڈکٹ کی منظوری کے بعد سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کو اپنے بورڈ سے اس کی منظوری لینا ہوگی اوراس کے بعد اس کے قوانین کو منظوری کے لیے وزارت قانون کو بھیجا جائے گا جس کے لیے وقت درکار ہوگا۔ دوسری طرف اسٹاک ممبران کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ ماہ تک اس پروڈکٹ کو متعارف نہ کرایا گیا تو کئی بروکریج ہاوسیز اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ممبران کا کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر مارجن ٹریڈ فنائنسنگ کو متعارف نہ کرایا گیا تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ ریگولٹرز تک لے جاسکتے ہیں جس میں سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں بھی تبدیلیوں کے لیے وزارت خزانہ سے رجوع کیا جائے گا۔