تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -
خضدار…بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ خضدار میں مسجد روڈ پر نامعلوم مسلح افرادنے سول کپڑوں میں ملبوس دوسیکیورٹی اہلکاروں بدر زمان اور پنل شاہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔زخمیوں کوطبی امداد کی فراہمی کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچایاجارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.