تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بھارتی100 ماہی گیر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان نے بھارت کے مزید ایک سو ماہی گیر واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیئے ہیں۔جبکہ 242 ماہی گیر7ستمبر تک رہا کر دیئے جائیں گے۔دو ستمبر کو کراچی جیل سے رہا ہو کر لاہور پہنچنے والے ایک سو بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر پہنچے تو ان کی امیگریشن اوردیگر دستاویزی کاروائی مکمل کی گئی۔وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ باقی 242 ماہی گیر پانچ اور سات ستمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کئے جائیں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق بھارتی حکومت نے بھی پاکستانی قیدی عید سے قبل رہا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.