تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی:آئی ایس او کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے القدس ریلی

جنگ نیوز -
کراچی…ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نمائش چورنگی سے ریگل چوک تک یوم القدس ریلی نکالی گئی ۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم القدس ریلی کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کوئٹہ خود کش دھماکے کے باوجود کراچی میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصٰی کو اسرائیلی قبضے سے چھڑانے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی القدس ریلی میں بڑے تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ تبت سینٹر پر ریلی کے شرکا سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کئی سالوں سے فلسطین کے عوام پر مظال ڈھا رہا ہے لیکن امریکہ سمیت عالمی برادری اسرائیل کے خلاف قدم اٹھا نے کے لیے تیار نہیں ۔مقررین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصٰی کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔ اس موقع پر کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے خود کش حملوں کو شیعہ سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش قرار دیا گیا ۔ ریگل چوک پر القدس ریلی کے اختتام پر اسرائیلی کے خلاف قراد بھی منظور کی گئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.