5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے میزائل حملے،12 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے دو حملوں میں12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق میران شاہ کے گاؤں ماچس فیکٹری میں افطار کے وقت امریکی جاسوس طیارے سے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ۔ حملے میں9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے نجی اسپتالوں میں منتقل کیا ۔ حملے کے بعد چار جاسوس طیارے فضا میں پرواز کرتے رہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی افطار کے وقت جاسوس طیارے سے ایک مکان پر چار میزائل داغے گئے ۔ اس حملے میں3 افراد ہلاک اور بعض افراد زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ دتہ خیل میں جاسوس طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہرا س پایا جاتا ہے۔