5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کالاممیں گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ
جنگ نیوز -
کالاممیں گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ
مینگورہ…کالام میں شرپسندوں نے گرلز پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق کالام کے گرلز پرائمری اسکول میں شدت پسندوں نے رات کی تاریکی میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا۔ جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے اسکول مکمل طورپرتباہ ہوگیا تاہم اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ رواں سال وادی سوات میں کسی بھی اسکول کو تباہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔