تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یونی ورسٹی آف فلوریڈا میں ’اسٹار کرافٹ گیم‘ کا خصوصی کورس

جنگ نیوز -
ٹلہاسے…سینٹرل مانیٹرنگ…جہاں بچپن میں زیادہ وڈیو گیمز کھیلنے کی وجہ سے بچے اکثرو بیشتر اپنے والدین کی ڈانٹ سنتے ہیں وہیں اب اعلیٰ تعلیمی درسگاہیں اس پر مارکس دیتی نظر آئیں گی۔امریکا کی یونیورسٹی آف فلوریڈا نے وڈیو گیمز کے جنونیوں کے لیے ایک نئے کورس کا اضافہ کیا ہے جسکے تحت انہیں گیم کھیلنے پر مارکس سے نوازا جائیگا۔آٹھ ہفتوں پر مشتمل اس کورس میں طلباء کو آن لائن گیم اسٹار کرافٹ کھیلنا ہوگا اور کھیل میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے عوض انہیں مارکس دیے جائیں گے۔یونیورسٹی میں اس خاص کورس کے تربیتی نگران کا کہنا ہے کہ اسٹار کرافٹ گیم کھیلنے سے طلباء کی نازک حالات میں سوچنے،مسائل حل کرنے،ذرائع کو صحیح طریقے سے استعمال میں لانے اور فیصلے کرنے کی صلاحیتوں میں بہتری آسکتی ہے۔21st Century Skills in Starcraftنامی اس کورس میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ شدہ میچ دیکھنے اور ان پر تجزیہ کرنے اورتحریری اسائنمنٹس بھی پیش کرنے ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.