تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جعفرآباد: سیلاب زدہ علاقوں کا 24 روز بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہو سکا

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں سیلاب زدہ علاقوں کا آج24 روز گزر جانے کے بعد بھی زمینی رابطہ منقطع ہے جس کے باعث ان علاقوں میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ڈیرہ الہ یار، روجھان جمالی، گنداخہ اور صحبت پور کا زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے سندھ بلوچستان کے لاکھوں سیلاب متاثرین ڈیرہ مراد جمالی میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ جبکہ 24 روز سے ریلوے کا زمینی راستہ بھی ملک بھر سے کٹا ہوا ہے ڈیرہ الہ یار کے شہری علاقوں میں چار سے پانچ فٹ جبکہ دیہی علاقوں میں10 سے12 فٹ سیلابی پانی اب بھی موجود ہے سیلاب سے متاثرہ ان علاقوں میں ہیضہ ،ملیریا اور جلدی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور معصوم بچے متاثر ہورہے ہیں۔ دوسری جانب ڈیرہ الہ یار میں سیلابی پانی کی موجودگی کے باوجود کچھ افراد نے اپنے کاروبار کھوللیئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.