5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے مزید101 بھارتی ماہی گیر رہا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے مزید ایک سو ایک بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، رہائی پانیوالے ماہی گیروں میں9 مسلمان ماہی گیر بھی شامل ہیں۔ نیشنل ہائی وے پر واقع ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے مزید ایک سو ایک بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے رہائی پانے والے ماہی گیروں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے تحہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری رہائی کو ممکن بنایا۔ پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک سو ایک بھارتی ماہی گیروں کو دو ہزار سات اور دوہزار آٹھ کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔ آج رہا ہونے والے ماہی گیروں کو دو بسوں میں سوار کرکے پہلے لاہور بھیجا جائے گا جس کے بعد انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ لیگل ایڈ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد نے بتایا ہے کہ ایک سو اکتالیس مزید ماہی گیروں کو6 ستمبر کو بھی رہا کیا جانا ہے جبکہ پاکستانی جیلوں میں ایک سو28 ماہی گیر ایسے بھی موجود ہیں جن کے کیس ابھی زیر سماعت ہیں۔ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہائی پانے والے قیدیوں سے ان کے کراچی میں رہائش پذیر رشتہ دار بھی موجود تھے۔