تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی :کارساز میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے میاں،بیوی جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے کارساز میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میاں،بیوی جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کارساز پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی کنبے کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے،جنھیں زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیاجہاں شوہر43 سالہ خالد ،ذوجہ34 سالہ بینش دم توڑ گئے،جبکہ دوبچے 5 سالہ مصطفی اور 6 سالہ رخسانہ عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہیں۔متاثرہ خاندان حسن اسکوائر کے قریب رہائش پزیر تھا۔حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.