5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اس ہفتے ایک فیصد اضافہ ریکارڈ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اس ہفتے27 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے کے ایس ای کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی مجموعی مالیت27 کھرب12 ارب روپے رہی جو گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 26 کھرب 85 ارب روپے تھی اسطرح ایک ہفتے کے دوران اس میں ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔