5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بوسنیا:کتے کے بچوں کو دریا میں پھینکنے والی لڑکی گرفتار
جنگ نیوز -
سرائیوو…بوسنیا میں کتے کے6 بچوں کو دریا میں پھنکنے والی لڑکی کو پو لیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو دیکھا یا گیا تھا کہ و ہ بالٹی میں سے 6 نومولود کتے کے بچوں کو نکال کر دریا میں پھنک رہی ہے ، اس کی تلاش کے لیے پولیس سرگرم تھی اور بالآخر اس لڑکی کو تلاش کر لیا گیا ہے جوBugojno میں رہتی ہے ، اس نوجوان لڑکی کا کہنا ہے کہ یہ کتے کے بچوں سے نجات حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ تھا ۔ بوسنیا کے قانون کے مطا بق جانوروں کو مارنے والے پر19 سے6400 ڈالرز تک کا جر مانہ ہو سکتاہے ۔