5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جے یو آئی کے تحت سیلاب زدگان میں نقد رقوم اور امداد کی تقسیم
جنگ نیوز -
پشاور....جمعیت علمائے اسلام ف خیبر پختونخوا نے سیلاب زدگان میں سات کروڑ روپے نقد اور امدادی اشیا تقسیم کیں۔یہ بات جمعیت علمائے اسلام ف خیبر پختونخوا کے امیر مولانا امان اللہ نے پشاور میں پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان میں اب تک سات کروڑ روپے نقد اور دوسری اشیا تقسیم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں میں ناکام ہوچکی ہے۔ صوبائی امیر نے حالیہ خود کش حملوں اور ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بند کرانے کا مطالبہ کیا۔