5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش،گرمی کا زورٹوٹ گیا
جنگ نیوز -
لاہور....لاہور کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی اورحبس کا زورٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکے علاقے شادمان، جیل روڈ، مسلم ٹاؤن،مال روڈ، ڈیوس روڈ اوردیگر مقامات پر دوپہرکو موسلادھار بارش ہوئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ بارش شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک جام ہو گئی اورشہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔