تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہو نگی،قمر زمان کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مگر سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سیلاب زدگان میں امداد کی تقسیم کے شفاف طریقہ کار کی ضرورت ہے اورمشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں امداد کی تقسیم کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کوئٹہ اور لاہور میں ہونے والے دھماکوں کا کسی صوبے کو ذمہ دار نہیں سمجھتے۔ان کا کہنا تھا کہ نادرا ریکارڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی فہرستیں مرتب کی جائیں گی اور صوبوں سے اعدادوشمار اکٹھے کررہے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف الزامات ثابت ہو نے سے قبل تنقید نہیں کرنی چا ہیئے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.