تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حامد کرزئی نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کونسل تشکیل دے دی

جنگ نیوز -
کابل....افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان سے مذاکرات کے لیے کونسل تشکیل دے دی ہے۔کابل سے صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق طالبان سے مذاکرات کیلئے اس کونسل کا قیام امن کی کوششوں کی طرف اہم قدم ہے۔اس کونسل کے قیام کیلئے جون میں امن جرگے نے منظوری دے دی تھی۔اس کونسل میں جہادی راہنما،بااثر عمائیدین اور خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔صدرتی ترجمان کے مطابق کونسل کے ممبران کی مکمل فہرست عید کے بعد جاری کی جائے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.