5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کونکنا سین شرما اور رنویر شورے رشتہ ازدواج میں منسلک
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ اداکارہ کونکنا سین شرما اور اداکار رنویر شورے کافی عرصے تک ایک دوسرے کی پیار میں مبتلا رہنے اور ساتھ وقت گزرنے کے بعد بلاآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔گڑگاؤں میں واقع ورسوا اپارٹمنٹ میں ہونے والی شادی کی تقریب کو بہت خفیہ رکھا گیا اور صرف100 قریبی دوست اور عزیز و اقارب نے اس میں شرکت کی۔ رنویر شورے شادی کے مخصوص لباس میں گھوڑی چڑھ کر آئے تو کونکنا سین نے روایتی بنگالی ساڑھی کے ساتھ اپنی دادی کی جیولری پہنی۔