تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یو ایس اوپن ٹینس،اعصام الحق کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
نیویارک…سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، اعصام مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ میں جمہوریہ چیک کی کیوٹا پیسچکی کے ہم راہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کویٹا پیسچکی کے ساتھ پیئربنایا۔ دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ قازقستان کی یاروسلاوا شیوڈاوا اور آسٹریلیا کے جولیان ناولی سے تھا۔ پاک چیک پلیئرز نے یہ میچ سخت مقابلے کے بعد جیتا۔ پہلے سیٹ میں انھیں ٹائی بریکر پر شکست ہوئی، لیکن دوسرا سیٹ اعصام اور پیسچکی نے تین گیمز ڈراپ کرتے ہوئے جیتا ۔ فیصلہ کن سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر دس چار سے اعصام اور پیسچکی کے حق میں رہا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.