تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

عدالتوں کو پشتے توڑنے والوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عدالتوں کو حفاظتی پشتے توڑنے والوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔جناح گروانڈ کراچی میں خدمت خلق فاونڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین میں سالانہ تقسیم امداد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ان کے ذاتی اخراجات رابطہ کمیٹی فراہم کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ فخرہے کہ پاکستان کے خزانے سے اورچوری چکاری کامال نہیں کھاتے۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں پشتے توڑنے،سیلاب کارخ موڑنے والوں کاعمل اب بھی جاری ہے،عدالتوں کوپشتے توڑنے والوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،الطاف حسین نے کہاکہ محب وطن جنرل وہ ہیں جوسیلاب متاثرہ علاقو ں میں نظرآرہے ہیں، دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں اور جانیں قربان کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج اپنی طاقت ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف استعمال کرے، فوج اور پولیس کی گولی غریبوں پر نہیں بلکہ لٹیروں پرچلے، الطاف حسین کا کہناتھاکہ پاکستان میں انقلاب کوکوئی نہیں روک سکتا، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کارکنوں نے بلایا اور عوام انقلاب کیلئے باہر آئے تو وہ واپس آجائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.