تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سانحہ کوئٹہ و لاہور کے ذمہ داروں کو کیفر کردارتک پہنچائینگے،فردوس اعوان

جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر سماجی بہبود فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ کربلا گامے شاہ اور سانحہ کوئٹہ میں مرنے والوں کا خون حکومت پرقرض ہے،حکومت ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کو کیفر کردارتک پہنچائے بغیرچین سے نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے یہ بات میو اسپتال لاہور میں مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری کے ہمراہ سانحہ کربلا گامے شاہ کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں کہی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان مشکل دور سے گزررہا ہے،سیلاب نے ملکی معیشت کی کمرتوڑ دی ہے ،ایسے حالات میں بھی اپنی سفاکانہ سرگرمیوں سے بازنہ آنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔اس موقع پروفاقی وزیر نے اپنی مدد آپ کے تحت جمع کی جانے والی رقم سے زخمی خواتین کو15،15 ہزار جبکہ مردوں اوربچوں کو دس دس ہزارروپے دینے کا اعلان کیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.