5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جرمنی : ائیر شو میں چھوٹاطیارہ گر کر تباہ ، ایک شخص ہلاک ،38 افراد زخمی
جنگ نیوز -
جرمنی : ائیر شو میں چھوٹاطیارہ گر کر تباہ ، ایک شخص ہلاک ،38 افراد زخمی
برلن…جرمنی میں ایر شو کے دوران چھوٹاطیارہ تماشائیوں کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا ۔حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے ۔حادثہ شمال مشرقی شہر نیورمبرگ سے 20 میل دور لیلنگوف ایرفیلڈ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ایر شو کے دوران ایک چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے وقت پائلٹ سے بے قابو ہو کر تماشائیوں کے درمیان جاگرا ۔حادثے میں46 سالہ خاتون ہلاک جبکہ ایک بچے سمیت38 افراد زخمی ہو گئے۔تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔زخمیوں میں سے 22 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں5 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ سولہ افراد معمولی زخمی ہوئے۔جنھیں مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرشومیں 5ہزارافراد موجود تھے۔