تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لکی مروت میں خود کش حملہ،5بچوں سمیت19جاں بحق

جنگ نیوز -
لکی مروت…خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے میں19 افراد جاں بحق ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہل کار اور اسکول کے پانچ طلبہ بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے علی الصباح بارود سے بھری گاڑی لکیسٹی تھانے کی عقبی دیوار سے ٹکرادی۔ جس سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔ جبکہ لکی سٹی اسپتال سمیت اردگرد کی دیگرعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملے کی زد میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ اسکول جانے والے بچے اور راہگیر بھی آئے ہیں۔واقعے کے وقت چالیس سے پینتالیس اہلکار تھانے میں موجود تھے۔عمارت کے تباہ شدہ حصے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ اور اب تک تیرہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ جن میں 9 پولیس اہلکار ، اسکول کے پانچ بچے اور 5 عام شہری شامل ہیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل ناکابندی کردی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.