5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
یو ایس اوپن:رافیال نڈال اور کم کلائسٹرز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . . ٹاپ سیڈ رافیال نڈال اور دفاعی چیمپین کم کلائسٹرز کی یو ایس اوپن میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، برطانیہ کے اینڈی مرے تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔نیویارک میں جاری ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کم کلائسٹرز نے سربیا کی اینا ایوانووچ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی، ان کی جیت کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا جبکہ وینس ولیمز نے اسرائیل کی شہار پیئر اور آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر نے روس کی ایلینا ڈیمنٹیوا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، مردوں کے ایونٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینی سلاس واورینکا نے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے، واورینکا کی جیت کا اسکور چھ سات، سات چھ، چھ تین اور چھ تین رہا۔اسپین کے رافیال نڈال ، فرنانڈو ورڈاسکو اور روس کے میخائل یوزنی بھی کامیابی کے بعد چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔