تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود سرگرمیاں،انڈیکس9706پر بند

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . .; کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے آغاز پر سرگرمیاں محدود رہیں تاہم انڈیکس نے نو ہزار سات سو کی سطح کو برقرار رکھا ۔ پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم تمام دن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ۔ سرمایہ کاروں نے عدم دلچسپی کے باعث حصص کی خریداری سے گریز کیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس تین پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ نو ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاورباری حجم ایک کروڑ 96 لاکھ شئیرز رہا۔ پیر کو سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت 15 پیسے کمی کے بعد 7 روپے 94 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار552 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں کریکشن دیکھی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.