تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شہباز شریف کی جنگ ستمبر کے شہداکی یادگار پرحاضری

جنگ نیوز -
لاہور ,. . . . . . وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے باٹا پور میں جنگ ستمبر کے شہداکی یادگار پرچادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت کی۔باٹا پور پر شہدا کی یادگار پر حاضری کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ 6ستمبر کا دن ہمیں غازیوں اور ان شہیدوں کی یاد دلاتاہے جنہوں نے وطن عزیز کی سالمیت اور آزادی پر آنچ نہ آنے دی۔انکا کہنا تھاکہ پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قوم کو آج اسی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ جنگ ستمبر میں کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.