5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
رحیم یارخان:عمران خان کی متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
جنگ نیوز -
رحیم یارخان . . . . . . . . تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رحیم یارخان میں متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا۔انکا کہناتھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کوئی اسے امداد دینے پر تیار نہیں۔ عمران خان نے رحیم یارخان کے سرحدی علاقے کوٹ سبزل کے گاؤں اسماعیل چاچڑ اور احمد پور لمہ میں متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا۔ احمد پور لمہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کے آر ایف اور عمران خان ریلیف فنڈ میں پچاس کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہوئی ہے جبکہ تقسیم کیاجانے والاراشن علیحدہ سے۔انہوں نے کہاکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کے ساتھ منصوبہ بندی کرکے متاثرین کو گھر بناکر دئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو ایک ماہ گزرنے کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا خیال آیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ حکومت نااہل ہے۔عمران خان کا کہناتھاکہ کراچی کی موجودہ صورتحال میں انقلاب ضرور آئے گا۔