تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حکمراں ٹیکس کے اربوں روپے خرچ کرکے بھیک مانگ رہے ہیں، عمران خان

جنگ نیوز -
رحیم یار خان…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے انقلاب کی بات کی ،میں اس سے آگے کہتاہوں کہ پاکستان نہیں بچے گا۔رحیم یارخان میں چیمبرآف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران ٹیکس میں اربوں روپے خرچ کررہے ہیں اور پھر بھی بھیک مانگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے مہنگائی آئے گی اور خاموش اور خونی انقلاب آسکتاہے ،خدانہ کرے ایسا ہو،دنیا پیسہ دینا چاہتی ہے مگر حکومت پر اعتماد نہیں ،یہ شرم کی بات ہے۔حکمرانوں کو کہتاہوں کہ دولت اور اپناذریعہ معاش منظر عام پر لاکر بتائیں کہ باہر کتنی رقم ہے ،تبدیلی آجائیگی ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.