5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شمالی وزیر ستان میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ، 5افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں5 افراد ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے علاقہ ڈوگہ مادہ خیل میں5امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار5 افراد ہلاک اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔واقعہ کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں دتہ خیل اور میران شاہ کے علاقوں پر جاری ہیں۔72 گھنٹوں میں امریکی جاسوس طیاروں کا یہ چوتھا حملہ ہے۔