5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستان میں خونی انقلاب کی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، فوزیہ وہاب
جنگ نیوز -
کراچی…پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ انقلاب کی باتیں آئیڈلسٹک ضرورہیں لیکن ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات فرانس، ایران اور روسی انقلاب سے نہیں ملتے۔یہ بات انھوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ فوزیہ وہاب نے کہا کہ اگر بند توڑے گئے ہیں تو اس پر کمیشن بٹھایا جائے گا، آج کسی سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے،بند توڑے جانے کی کہانیاں سیاسی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب صرف سندھ میں نہیں پورے پاکستان میں آیا ہے اور سیلاب سے متاثرہ کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسے امداد نہیں ۔