تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سندھ میں25 ریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں، آئی ایس پی آر

جنگ نیوز -
راولپنڈی… فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے قراقرم ہائی وے ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دی ہے جب کہ دیر سمیت چار پلوں کی مرمت کر دی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے43 افراد کو نازک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ سندھ میں25 ریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں۔ ایف ڈبلیو او نے قراقرم ہائی وے کی مرمت کر کے اسے ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ ائی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی ، منگولی ، گوٹھ جانی ، احمد پور ، دولت پور اور گڑھی رحیم داد سے تھل تک بھی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں میں33 ہزار افراد کو تیار کھانا اور24 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے،جب کہ آرمی فیلڈ اسپتال اور موبائل میڈیکل ٹیم نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ35 ہزار افراد کا علاج کیا اور ادویات فراہم کیں۔ جنوبی پنجاب کے ریلیف کیمپوں میں12 فلٹر پلانٹ اور94 روٹی پلانٹ کی تنصیب کی جا چکی ہے۔ آرمی کے انجینئرز نے سول انتظامیہ کے تعاون سے ڈیرہ اللہ یار اور تھل کے درمیان بس سروس شروع کی ہے۔ جرمن ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر آرمی کی میڈیکل ٹیم نے اوستہ محمد میں فیلڈ اسپتال قائم کیا ہے۔جہان سیلاب متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے۔5 سی ون طیاروں کے ذریعے62 ٹن خوراک، امدادی اشیا، خیمے اور دوائیں ڈیرہ مراد جمالی کے متاثرین میں تقسیم کے لیے بھیجی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.