5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فلسطینیوں کیساتھ ایک برس میں امن ڈیل ہو سکتی ہے،نیتن یاہو
جنگ نیوز -
فلسطینیوں کیساتھ ایک برس میں امن ڈیل ہو سکتی ہے،نیتن یاہو
مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیلی وزیراعظم بنجمین نیتن یاہونے کہا ہے کہ ایک برس کے اندرفلسطینیوں کے ساتھ امن ڈیل طے پاسکتی ہے۔نیتن یاہو کے ترجمان کے مطابق یہ بات انھوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی کانگریس ارکان کے وفد سے ملاقات میں کہی۔اسرائیلی وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیاکہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے براہ راست اورتمام تنازعات پر مذاکرات اگر بغیر کسی تعطل اور تاخیرکے جاری رہے توایک سال کے اندر امن معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہناتھا کہ مشرق وسطیٰ امن روڈمیپ کے خالق امریکا،روس،یوریئن یونین،اوراقوام متحدہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام پر متفق ہیں اوروہ سمجھتے ہیں کہ اس کا حصول ممکن ہوسکتاہے۔فلسطین اسرائیل براہ راست مذاکرات کا اگلا دور چودہ ستمبر کو مصرمیں ہوگا جس میں امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی شرکت بھی متوقع ہے۔