5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ڈیلس: مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے زیراہتمام افطار ڈنر کا اہتمام
جنگ نیوز -
ڈیلاس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... امریکہ میں برسراقتدار ڈیموکریٹک پارٹی کی ذیلی تنظیم مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ریاست ٹیکساس میں گورنر سے لے کر ججز تک کے عہدوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر موضوع بحث نیویارک میں گراؤنڈ زیرو پر 11 ستمبر کے دہشت گردحملوں کی جگہ پر مسجد کی تعمیر رہی۔مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے صدر سید فیاض حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی مسلمانوں کی دوست پارٹی ے اور ملک میں تارکین وطن کو امیگریشن کے مسائل ہوں یا کہ انسانی حقوق یا مذہبی آزادی کے ڈیموکریٹک پارٹی حقوق کی علمبرداری میں سب سے سرفہرست رہی ہے اس لیے وہ امید کرتے ہیں کہ مسلمان ماہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں براہ راست ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ کریں گے۔ وائس چیئرمین منتخب آفتاب صدیقی نے 9/11 کے بعد مسلمانوں کو ہونے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کئی فلاحی تنظیموں کو بند کرنا پڑ گیا ۔کیونکہ مسلمان آرگنائزیشن تحقیقاتی ایجنسیوں کی ہٹ لسٹ پر رہیں۔ مسلمان مسافروں کو ایئرپورٹ پر سخت چیکنگ کا سامنا کرنا پڑا اور اب مسلمانوں کی مساجد نشانہ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے یہاں ڈیلس میں مسلم کمیونٹی سینٹر الشفا سے 2009 ء میں امریکی کمیونٹی کے 1800 سے زائد مریضوں کو طبی امداد پہنچائی جبکہ بے گھر افراد کو ہر ہفتہ ڈیلس اور فور ٹ ورتھ میں کھانا فراہم کیا گیا۔20 ملین ڈالرکترینا طوفان پر اور 10 ملین ڈالر ریٹا کے متاثرین پر خرچ کئے گئے جبکہ ہزاروں گھنٹہ بھی مفت فراہم کئے لیکن باوجود ان سب کے مسلمانوں سے مذہب کی بنیاد پر تعصب برتا گیا انہوں نے ا س موقع پر امریکا کا آئین پڑھ کر سنایا اور کہا کہ یہ آئین تمام مذاہب و رنگ و نسل کے افراد کو بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اس لیے یہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ امریکی مسلمانوں کو کہیں کہ کہاں پر مسجد تعمیر کی جائے اور کہاں پر نہیں۔ دوسرے مقررین میں ڈاکٹر عنایت لالانی، سابق سفیر سید احسانی، طارق جعفری، عامر رحمان شامل تھے جبکہ سیکرٹری منتخب طارق جعفری نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے لیے مساجدکی عمارتوں کو استعمال کرنیکی وہ پیش کش کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں اور رہنماؤں نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔ گورنر کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار بل وائیٹ کے نمائندے ڈیوڈ کوزاد، کانگریس کے امیدوار جان لنگر فیلڈر، نیل ڈورنیس نے خطاب کیا۔ٹیکساس ہاؤس کے رکن لون برنر نے کہا کہ مسلمان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری تعداد میں ووٹ دیں۔ دیگر امیدواروں ، جن میں جیسیشا انیکر،ہینک گلبرٹ، ایگری کلچر کیشنر کے امیدوار، ڈیلس کاؤنٹی شیرف لو پینر ولدیز کی جانب سے لیفٹیننٹ فواؤلر نے ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈیلس گریگ واسکن، ڈیلس کاؤنٹی کے جنجر کی امیدوار کلے جینکسن کے نمائندوں سمیت جم جارڈن ،لسین چیری، کلیلر جنسجر، ٹینایو،شرجیل خلیل، جیمس مارٹن، جیف لینچ، بل برنٹ، رائے لیورین بروکس، کرس ولمورتھ، ڈسیٹرس بہ نسن،تانیا ڈائے سن، جوف ملر، کاؤنٹی کی چیرپرسن ڈینسٹن کاؤنٹی اور کالن کاؤنٹی فیلس والپر اور ڈاکٹر شان اسٹیون نے بھی خطاب کیا۔واضح رہے کہ مذکورہ افطار ڈنر ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں امریکا اور مسلمان امریکن بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔