5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عرفان قادر نیب ہیڈ کوارٹرز میں موجود
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . سپریم کورٹ کی طرف سے نیب کے پراسکیوٹر جنرل عہدے سے برطرفی کے حکم کا نشانہ بننے والے عرفان قادر ، آج بھی اسلام آباد میں نیب ہیڈکوارٹرز معمول کے مطابق آئے اور کام شروع کر دیا ۔عرفان قادر آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب سرکاری گاڑی میں پھر نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آئے اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کے آفس میں کام کرتے رہے ہیں ۔جس کی تصدیق ان کے دفتر میں موجود عملے نے بھی کی۔سپریم کورٹ نے حارث اسٹیل ملز کے قرض اسکینڈل کیس میں بینک آف پنجاب کے وکیل کی درخواست پر عرفان قادر کو نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے سے فوری برطرف کرنے کا حکم دیا تھا ، اس پر عرفان قادر گزشتہ ہفتے ، اسلام آباد سے واپس لاہور چلے گئے تھے ۔تاہم سوموار کو وہ میڈیا سے سامنے آئے اور کہا کہ انھوں صدر آصف علی زرداری نے تعینات کیا تھا لہذا وہ اپنا کام کرتے رہیں گئے ۔دوسری طرف ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے جیونیوز کو بتایاتھا کہ عرفان قادر کی برطرفی کا عدالتی حکام واضح اور غیر مبہم ہے ، عدالت نے انہیں چارج چھوڑنے کے لئے واضح طورپرکہاتھااورصدرنے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت نہیں کی ۔