5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جعفرآباد کا 27 روز گزر جانے کے بعد بھی زمینی رابطہ منقطع
جنگ نیوز -
جعفر آباد . . . . . . . بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں سیلاب زدہ علاقوں کا آج27 روز گزر جانے کے بعد بھی زمینی رابطہ منقطع ہے۔ جبکہ پانی نکالنے کے لئے آج ہیوی مشینری نصب کی جائے گی۔۔27 روز سے جعفرآباد کا زمینی او ریلوے نظام تآاحال بند ہیں جس سے لاکھوں متاثرین ڈیرہ مراد جمالی میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،سرکاری ذرائع کے مطابق ڈیرہ الہ یار سے پانی نکالنے کے لئے ہیوی مشینری آج نصب کی جائے گی اور بائی پاس شاہراہ سے پانی کی سطح کم ہوتے ہی سندھ بلوچستان شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔علاقے میں گذشتہ روز سے پانی کھڑنے رہنے سے اس کا رنگ تبدیل ہوگیا ہے اور پانی سے بدبو اٹھ رہی ہے۔