تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

منقّہ کا جوس ورزش کے بعد درد اور تکالیف سے محفوظ رکھ سکتا ہے

جنگ نیوز -
کرائسٹ چرچ . . . نیوزی لینڈ کے انسٹیٹیوٹ فار پلانٹ اینڈ فوڈریسرچ کے محققین نے ایک حالیہ مطالعے میں انکشاف کیا ہے کہ منقّہ کا جوس ورزش کے بعد درد اور تکالیف سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔محققین کے مطابق منقا کا جوس(Blackcurrant)پینے سے ورزش کے دوران عضلات میں کھنچاؤ اور درد نہیں پیدا ہوتا۔غیر تربیت یافتہ دس رضاکاروں پر کیے گئے تجربے کے تحت انہیں ورزش سے پہلے اور بعد میں منقّہ کے دو سے تین اونس رس والی گولی دی گئی اور سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ورزش کے بعد ان رضاکاروں نے اپنے پٹھوں میں کم کھنچاؤ ،سوزش اوردرد محسوس کیا۔محققین کے مطابق منقّہ کے اندرFlavonoidنامی ایسا مرکب پایا جاتا ہے جوجسم کو سخت اور کٹھن ورزش کے بعدبھی تھکاوٹ کا شکار نہیں ہونے دیتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.