5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نو عمر بچوں کیلئے تیا ر کردہ لگژری گاڑیاں
جنگ نیوز -
نیو یارک . . . بچے اپنے والدین کو گا ڑی چلا تا دیکھ کر اتنے متا ثر ہوتے ہیں کہ ان کی یہی خواہش ہو تی ہے کہ وہ جلدی سے بڑے ہوں اور سٹرکو ں پران کی طرح گاڑی چلا ئیں ۔ اب بچوں کو گا ڑی چلا نے کیلئے بڑے ہو نے کا انتظا ر نہیں کر ناپڑے گا کیونکہ امریکا میں نو عمر بچوں کیلئے ایسی لگژری گاڑیا ں متعارف کر وائی گئی ہیں جنھیں بچوں کیلئے خاص طور پر تیا ر کیا گیاہے۔ مرسیڈیز، Porsche،Buggatti اور جیپ اسٹائل میں تیا رکردہ ان تما م گاڑیوں کو بچوں کے قد کی مناسبت سے چھوٹے سا ئز میں بنایاگیاہے ۔بجلی سے اسٹارٹ ہو نیوالی ان گا ڑیوں میں Disk Brakesنصب کی گئیں ہیں۔بچوں کے علا وہ بڑے بھی ان لگژری گاڑیوں کو چلا کراس منفرد سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔