تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کرینہ کپور فیشن لائن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . 2011 شروع ہونے میں ابھی وقت ہے، تاہم بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے ابھی سے اگلے سال کی پلیننگ شروع کر دی ہے۔ بالی ووڈ اسکرین کوئین کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال ایک فیشن لائن متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور جلد ہی اس پر کام شروع کر دیں گی۔ وہ اپنی فیشن لائن بین الاقوامی سطح پر لانھ کرنا چاہتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وہ فلم لائن کو خیرباد کہنے جا رہی ہیں۔ کرینہ بالی ووڈ کا حصہ بنے رہنا چاہتی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اب سے وہ فلموں کا انتخاب کرتے وقت احتیاط برتنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ زندگی کے مزے لینا چاہتی ہیں ، نہ کہ ہر وقت کام میں مصروف رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.