5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کرینہ کپور کو فرانسیسی زبان سیکھنے کا جنون ، سیف سبق پڑھائیں گے!
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ کی شو خ و چنچل اداکارہ کرینہ کپور پر ان دنوں فرانسیسی زبان سیکھنے کا جنون سوار ہے۔ان کے دماغ میں اس خیال نے اس وقت قبضہ جمایا جب وہ اپنی نئی آنے فلم ” ایجنٹ ونود“ کی عکس بندی کے لیے مراکش میں تھیں۔ تاہم اصل خبر یہ ہے کہ انہیں فرانسیسی زبان سیکھنے کے لیے کسی ماہرِ لسانیات کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے دوست اور ساتھی چھوٹے نواب سیف علی خان فرانسیسی زبان کی شُد بُدھ رکھتے ہیں۔ سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرینہ کو فرانسیسی زبان سیکھنے کی ضرورت ہوئی اور انہوں نے ان سے کہا تو وہ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہیں۔اسے کہتے ہیں خوش قسمتی کہ کرینہ کپور فرانسیسی زبان بھی سیکھ جائیں گی اور انہیں چھوٹے نواب سے جدا بھی نہیں ہونا پڑے گا۔