تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پراسیکیوٹر جنرل سے متعلق عدالتی فیصلے پر مکمل عمل ہوگا،صدارتی ترجمان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ایوان صدر نیب پراسیکیوٹر جنرل سے متعلق عدالت عظمی کے فیصلے پر مکمل درآمد کرے گا۔جیو نیوز سے بات چیت میں فرحت اللہ بابرکاکہناتھاکہ عدالت عظمٰی کا فیصلہ بالکل واضح ہے، پراسیکیوٹر جنرل کی فراغت کے بارے میں نوٹی فکیشن محض رسمی کاروائی ہے۔ایک سوال پر فرحت اللہ بابرنے بتایاکہ نئے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کے بارے میں سمری ابھی تک ایوان صدر کو موصول نہیں ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.