5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:ہو سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید ایک روپے بڑھ گئی،، گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت 14 روپے اضافے کے ساتھ 79 روپے کی سطح پر آگئی ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت مزید ایک روپے اضافے کے ساتھ 76 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی جس کے بعد کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 78 روپے 50 پیسے سے 79 روپے فی کلو تک میں دستیاب ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں یہ 82 سے 85 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی کی جانب سے درآمد کی جانے والی چینی اور ملک میں موجود ذخائر مقامی ضروریات کے لئے کافی ہونے کے باوجود منافع خور اس کی قیمتوں میں طلب ورسد کا فرق بتا کر اضافہ کررہے ہیں۔