5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نائن الیون کے بعد امریکی انٹیلی جنس پر اخراجات میں250% اضافہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . نائن الیون کے بعد امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے 263 تنظیمیں بنائی گئیں اور انٹیلی جنس پر خرچ کی جانے والی رقم میں 250 فیصد اضافہ کیا گیا۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلجنس اداروں کے لیے 17 ملین اسکوائر فٹ رقبے پر33 عمارتیں تعمیر کی گئیں ۔اس رقبے پر تین پینٹاگون بنائے جاسکتے ہیں ۔نائن الیون کے بعد امریکا میں سالانہ 50 ہزار اور روزانہ کی بنیاد پر 136 انٹیلی جنس رپورٹس بنائی جاتی ہیں جن میں سے اکثر کو پڑھا بھی نہیں جاتا۔ دہشتگردی کے خلاف نئی پالیسی کے تحت 30 ہزار افراد کو لوگوں کی ٹیلے فونک اور دیگر ذرائع سے ہونے والی بات چیت سننے کے لیے رکھا گیا۔۔امریکا میں نائن الیون کے بعد نئی پالیسی کے تحت حکومت کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ ہواجس سے ہر طرح سے امریکی شہریوں کی زندگی متاثر ہوئی اور جن کا بظاہر دہشتگردی سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔