5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل زوال پذیر
جنگ نیوز -
کراچی . . . ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور یہ ٹریڈنگ کے دوران تاریخ کی کم ترین سطح 85 روپے 97 پیسے پر دیکھا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی ڈالر کے مقابلے روپیہ دباو کا شکار رہا اور یہ تاریخ کی نئی کم ترین سطح 85 روپے 97 پیسے کی پر بھی دیکھا گیا۔ڈیلرزکے مطابق درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب میں اضافہ روپے کی قدر میں گراوٹ کا باعث بنا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 85 روپے 30 پیسے میں خریدا اور 85 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔